مبینہ پولیس مقابلہ،1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدودمیں چک 2/5-Lپلی کے قریب موٹرسائیکل سوار 2نامعلوم ملزموں نے رکنے کے اشارے پر پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جس کی شناخت محمد سرفرازکے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم سے ایک پسٹل بر آمد ہواہے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے گرفتارزخمی ملزم کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔