قصور (خصوصی رپورٹ)قصور میں بھی پولیس نے گدھے کا گوشت برآمد کر لیا، 1ملزم گرفتار، 3فرار ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایاہے کہ قصورکے تھانہ شیخم کی حدود میں کوٹلی رائے ابو بکر میں 4افرادگدھا کی کھال اتار رہے تھے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔