لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھائونی کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے شہزاد مسیح جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مرکزی ملزم عاشر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں عاشر، بلو اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔