معمولی جھگڑے پرچھریوں کے وار سے شہری شدیدزخمی،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ، چھریوں کے وار سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔نشتر کالونی کی چوکی سبزی منڈی کے علاقے خان کالونی میں موبال فون شاپ پر شوکت مسیح اور شانی مسیح کے مابین معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا اس دوران شامی مسیح نے تیز دھار آلے سے شوکت کے پیٹ پر وار کیا جس سے اسکی انتڑیاں باہر نکل آئیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کرملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیااورزخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔