معمولی جھگڑے پر شہری کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا

 راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی میں گالیاں دینے سے روکنے پر جھگڑے کے دوران ملزم نے مرغی فروش کا کان دانتوں سے کاٹ کھایاجس سے کان جسم سے الگ ہوگیا،مقدمہ درج کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ طلعت محمود کی دکان کے ساتھ احمد کا تندور ہے، جہاں نمک فراہم کرنے والے ریاض سے 100 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔طلعت محمود کے مطابق انہوں نے ریاض کو گالیاں دینے سے منع کیا اور کہا کہ یہاں خواتین بھی کھڑی ہیں، جس پر اس نے بیٹے کے ہمراہ حملہ کردیا اور دانتوں سے کان کاٹ لیا ، ڈاکٹروں نے پلاسٹک سرجری تجویز کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ریاض کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 
کان کاٹ کھایا