معمولی جھگڑے پر تشدد، شہری مار ڈالا

باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ،مقتول عمر حیات  کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران ہونے والے تشدد سے نوجوان عمر حیات جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی باغبانپورہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی عمر حیات کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی غلام قادر کی مدعیت میں نامزد ملزم انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میںلایاجائیگا۔