معمولی جھگڑے پر شہری قتل

رمضا ن پر تشددکیدوران نازک حصہ پرٹھڈے ماریگئے،مقدمہ درج،،7ملز م فرار گئے 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)معمولی لڑائی جھگڑے کا رنج ?7ملزمان نے نازک حصہ پر ٹھڈے مار کر ایک شخص کو قتل کردیا ?مقدمہ قتل درج۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ دیوامل میں حبیب وغیرہ کا محمدفاروق کے کزن محمدعمران کا معمولی جھگڑا ہوا جس پر فاروق کے والد محمدرمضان نے معاملہ رفع دفع کرادیا ،جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ گزشتہ روز حبیب ?محمدشریف ?محمدوقاص اور 4نامعلوم ملزمان نے برسیم کاٹتے ہوئے محمدرمضان پر حملہ کرکے تھپڑ مارے اور نازک اعضاء￿  پر ٹھڈے مار کر بیہوش کردیا اور فرار ہو گئے۔ محمدرمضان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹرنے موت کی تصدیق کردی۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے محمدفاروق کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔