لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بڑا کریک ڈائون کیا اور 144 دودھ سپلائرز اور 3لاکھ 62ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کے دوران 12ہزار 170 لٹر دودھ تلف کر کے 3مقدمات درج کرائے گئے اور 1ملزم گرفتار کرایا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2من پائوڈر، ویجیٹیبل گھی، مکسنگ مشین، ڈرم اور گھی ٹین ضبط کر لیا گیا، نواحی علاقے قلعہ نتھا سنگھ میں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر دودھ کو تلف کر دیا گیا،دودھ میں پانی، پائوڈر، گھی اور ممنوعہ اشیا کی ملاوٹ پائی گئی۔