12ہزار لٹر جعلی دودھ تلف ،10مقدمات

دودھ میں پانی، پاوڈر، گھی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور بھر میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 13ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کرکے 12ہزار 15لٹرجعلی دودھ تلف کر کے 10مقدمات درج جبکہ 4 ٹینکر ضبط کرلیے گئے۔موقع پردودھ کے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ،دودھ میں پانی، پاوڈر، ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور سپلائی کے لیے تیار ناقص دودھ تلف کر کے راوی روڈ میں 4، گڑھی شاہو میں 3، اقبال ٹائون میں 2 اور دھرمپورہ میں 1مقدمہ درج کرادیا۔