6ہزار لٹر ملاوٹی دودھ پکڑ کر تلف ،2 افراد گرفتار

کارروائی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کی، دودھ بردار گاڑی تحویل میں لیکر مقدمہ درج
ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن ،خفیہ اطلاع پر عارفوالا بائی پاس پر دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ ، 6000 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف ،2 افراد گرفتار ، پولیس نے دودھ بردار گاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے عارف والا بائی پاس ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا۔ ترجمان کے مطابق دودھ میں ملاوٹ ،قدرتی غذائیت اور فیٹ کی کمی پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہزاروں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرکے سپلائر کے خلاف ایف آئی آرر درج کروادی جبکہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔