کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، بس ڈرائیور گرفتار

کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، بس ڈرائیور گرفتار

کراچی: ڈرگ روڈ کے انڈر پاس میں پیش آنے والے ایک سنگین ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ایک بس، نامعلوم گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس نے کنٹرول کھو دیا اور ٹریفک میں موجود دیگر گاڑیوں سے ٹکرائی۔پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار فرار افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بس کے ڈرائیور کو ناتھاخان سے گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہیں اور مزید تفصیلات کا پتہ چل رہا ہے۔