لاہور: شاہ جمال انڈر پاس، کینال روڈ پر موٹر بائیک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور مرد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر بائیک پر دو خواتین اور ایک مرد سوار تھے کہ شاہ جمال انڈر پاس کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ دوسری خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 37 سالہ زوبیہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے نتیجے میں موٹر بائیک کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔