لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں اور بیٹی جاں بحق، ڈرائیور فرار

لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں اور بیٹی جاں بحق، ڈرائیور فرار

لاہور میں رنگ روڈ پر تھانہ شاد باغ کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق شہناز بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ رنگ روڈ عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔واقعے کے بعد کار کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔