لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے متعددانچارجوں کوشوکازنوٹس جاری کردیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،فنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے۔سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔