تبدیلی بورڈ: ناقص تفتیش پر افسروں شوکاز نوٹس جاری

 دورانِ تفتیش میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا: ذیشان رضا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق تبدیلی تفتیش کے دوسرے بورڈ میں اغواء ، دھوکہ دہی، امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر کے 9 مقدمات زیر بحث آئے۔ اجلاس کے دوران تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے م ئوقف پیش کیے، جس کے بعد بورڈ نے دونوں جانب کا م ئوقف سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے۔اس موقع پر سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی تفتیش بورڈ کا مقصد شہریوں کو انصاف کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنانا ہے۔