ناقص تفتیش،افسروں کو وارننگ، شوکاز نوٹس

 تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ ،خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 40 مقدمات پر بحث ،تبدیلی تفتیش کے احکامات 
لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں لاہور کے تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اغوا، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 40 مقدمات زیر بحث آئے۔ افسران نے فریقین کو سننے کے بعد موقع پر تبدیلی تفتیش کے احکامات جاری کیے۔ اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ ایس ایس پی محمد نوید کے مطابق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین و بچوں کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں، جبکہ انصاف کی بروقت فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔