ترقی پانیوالے 60 انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب

  گوجرانوالہ اور سرگودھا ریجن  کے افسروں نے  رینک حاصل کئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گوجرانوالہ اور سرگودھا ریجن کے 60 پولیس افسران نے پروموشن رینک حاصل کیا۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئندہ پروموشن بورڈز میں متعلقہ ریجن کے آر پی اوز بھی شریک ہوں گے اور ترقی پانے والے افسران کانسٹیبلری سے موثر رابطہ رکھیں، مسائل حل کریں اور ان کی گرومنگ کریں۔ نئے پولیس یونٹس کے قیام سے ہزاروں نئی آسامیاں اور مزید پروموشنز ممکن ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرپشن و بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے اور افسران بہترین رویے کے ساتھ شہریوں کی خدمت یقینی بنائیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ون اینڈ ٹو، اے آئی جی، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔