سب انسپکٹر پر ترقی ، 59 افسروں کو رینک لگانے کی تقریب

لاہور (کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے59 افسروں کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے رینک لگائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کے والدین، بچے اور اہلخانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ راولپنڈی ریجن کے مجموعی طور پر 122 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،ترقی پانے والوں میں موٹر وے، سپیشل برانچ، ٹریفک، پی ایچ پی اور پولیس کالج سہالہ کے افسر شامل ہیں۔