لاہور (کرائم رپورٹر ) سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے67 افسروں کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسروں کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کا بیٹا بھی انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والوں میں شامل ہے، لاہور 31، فیصل آباد 19، گوجرانوالہ 10 اور شیخوپورہ کے 7 افسروں کو پروموشن رینک لگائے گئے۔