ترقی پانیوالے 8 انسپکٹرز کی دوبارہ تنزلی

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی آفس میں پروموشن اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی آفس میں پروموشن اسکینڈل بے نقاب ہونے کے بعد ترقی پانے والے 8 انسپکٹرز کی دوبارہ تنزلی کر دی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے تعین کے بعد محکمانہ کارروائی ہوگی۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تنزلی کا شکار ہونے والے انسپکٹرز کا تعلق لاہور، ملتان ، شیخوپورہ اور دیگراضلاع سے ہے۔