ترقی پانیوالے افسران کو بیجز لگانے کی پْر وقار تقریب

 زاہد اختر زمان اور آئی جی  ڈاکٹر عثمان انور نے  افسران کو بیجز لگائے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (ایڈیشنل آئی جی) اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگانے کے سلسلے میں ایک پْر وقار تقریب سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ہفتہ کے روز منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان تھے جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی پی او آفس آمد پر چیف سیکرٹری پنجاب نے یادگارِ شہداء￿  پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے او ر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر افسران کے اہلِخانہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جو ایک خوش آئند اور باوقار روایت کا حصہ بنی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی پانے والے افسران سے لیڈر شپ رول کے تحت بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کی بھرپور توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروسز میں حالیہ ترقیوں کا عمل سخت جانچ پڑتال پر مبنی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سول و پولیس افسران کے مابین موثر ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت پنجاب میں امن و امان، گورننس اورمعاشی استحکام کو فروغ ملا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری، فورس کی فلاح و بہبود اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور یہ سب اصلاحات انکے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ تقریب کے دوران سینئر پولیس افسران نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا تے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو انکی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ڈی، رائٹ منیجمنٹ پولیس، سمارٹ سیف سیٹیز اینڈ پولیس سٹیشنز موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات ہیں۔ 21ویں گریڈ میں ایڈیشنل آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں طارق رستم چوہان،خرم شکور،شہزادہ سلطان، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، سید خرم علی اور ہمایوں بشیر تارڑ شامل ہیں۔ 20ویں گریڈ میں ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء￿ ، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر، مصطفی حمید ملک، محمد فواد الدین ریاض قریشی اورمحمد علی نیکوکارا شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز وقاص نذیر سمیت سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ اولاد اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارابنیں، اللہ تعالی بھی والدین سے حسن سلوک کرنے اور اْف تک نہ کہنے کا حکم دیتا ہے۔سماجی جرائم اورتشدد پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں معمر خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں کی جانب سے لین دین معاملات میں فراڈ، تشدد،لڑائی جھگڑے و دیگر شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے بوڑھی ما ئوں پرنافرمان اولاد کا تشدد اور گھر سے نکالنے کی دو مختلف شکایات پر ایس ایچ اوز ہنجروال اور مانگا مندڈی کو بوڑھی ما ئوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے
 دیا۔اسی طرح ایس ایچ او شیراکوٹ کوسسرالیوں کے تشدد کا شکار خاتون کا میڈیکل رپورٹ کے مطابق فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے