آئی جی عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے
فیصل آباد ریجن کے 29، ساہیوال کے 19 افسروں کورینک لگائے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ فیصل آباد ریجن کے 29، ساہیوال کے 19 اور شیخوپورہ ریجن کے 6 پولیس افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بھرپور سرپرستی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز کرائم برخلاف پراپرٹی کے معاملات میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کریں اور سابقہ دشمنی پر قتل کے واقعات کے تدارک کیلئے م ئوثر انسدادی اقدامات عمل میں لائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پروموشن سے افسران کو عزت دی گئی ہے، بہترین رویے سے شہریوں اور سائلین کو یہی عزت دیں۔ پروموشنز، ویلفیئر اور موٹیویشن کے بدلے پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ون اینڈ ٹو، اے آئی جیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے تقریب میں شرکت