ڈینگی لاروا تلف کرنے کی سرگرمیاں تیز

 ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر 

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر نے تحصیل رائیونڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور بحریہ آرچرڈ، پاجیاں اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل، اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈی سی کو انسداد ڈینگی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر اسے فوری طور پر تلف کیا گیا اور 10 اطراف کے گھروں میں سپرے کی کارروائی مکمل کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔