محکمہ سکول ایجوکیشن مراسلے میںرپورٹ غلط ہونے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوانسداد ڈینگی اقدامات میں مسائل کا سامنا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں سکولوں میں تعینات فوکل پرسنز کی جانب سے ڈینگی لاروا کی غلط رپورٹ جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فوکل پرسنز نے بیشتر سکولوں میں غلطی سے ڈینگی لاروا مثبت ہونے کی رپورٹ جمع کرائی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوکل پرسنز کی ڈینگی ایپ چلانے سے متعلق آگاہی نہ ہونے سیایسا ہوا،غلط رپورٹ اپ لوڈ ہونے پرمتعلقہ فوکل پرسنز فوری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں اور آئندہ درست رپورٹ بھجوائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔رپورٹ غلط ہونے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوانسداد ڈینگی اقدامات میں مسائل کا سامنا ہے