لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے’’ستھرا پنجاب‘‘ ویژن اور ترقیاتی پروگرام کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل سٹی کا دورہ کیا اور شہر میں جاری مختلف عوامی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی سٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے کارپوریشن چوک اور گلشن راوی کے علاقوں میں صفائی ستھرائی، جاری ترقیاتی کاموں اور انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔