ملک بھر میں ڈینگی الرٹ ،20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

 مچھر سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے زیادہ متحرک ہوتا ہے
 سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے زیادہ موزوں ہے
 اسلام آباد(اے ایف بی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ڈینگی الرٹ جاری، کر دیا ہے، اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ڈینگی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ، عوام محتاط رہیں، سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوئے ہیں جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو ڈینگی سے شدید خطرہ ہیموسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے، ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتا ہے اور درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلا کا باعث بنتے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے