ساہیوال (سٹی رپورٹر ) تھانہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل تنویر اشفاق کومبینہ 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ملک ضیاالحق کی ہدایت پر کانسٹیبل تنویر اشفاق کو شہری سلمان ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ57/5L سے مبینہ رشوت لیتے پکڑا گیا ،ملزم تنویر اشفاق سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔