ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کی کارروائی، تھانہ یوسف والا کی گیمبر چوکی میں تعینات فرنٹ ڈیسک آپریٹر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ساہیوال ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ملک ضیاالحق کی ہدایت پر محمد صہیب قیصر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں کامیاب ریڈ ہینڈڈ ریڈ کرتے ہوئے فرنٹ ڈیسک آپریٹر اسامہ ولایت کو دس ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ نوٹ بھی بر آمد کر لیے۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔