گوشت مہنگا فروخت کرنیپرقصابوں کوجرمانے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایت پر پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں بڑے اور چھوٹے گوشت کی دکانوں اور کاو?نٹرز پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔مقررہ نرخوں سے زائد بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا گراں فروش اپنا قبلہ درست کر لیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے صفائی ستھرائی کے جائزہ کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔