گلبرگ :3مرعوف بیکری یونٹس بند،19فوڈ پوائنٹس کوجرمانے

 بکر منڈی میں غیر قانونی سلاٹر ہا ئوس سے 210کلو گوشت بر آمد، مقدمہ درج 
لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈسیفٹی ٹیموں نیلاہور بھر میں آپریشن کرتے ہوئے21فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جس میں سے19کو 4لاکھ 46ہزار کے جرمانے عائد کییاور گلبرگ 3میں معروف بیکری یونٹس بھی بند کردیے اورایکسپائر اشیا تلف کردیں بکر منڈی میں بھی غیر قانونی سلاٹر ہا ئوس سے 210کلو گوشت تلف کرکے1مقدمہ درج کروادیا ،کارروائی کے دوران 1فریزر، 2نیلے ڈرم، 5ہک، 2چھریاں اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ گوشت کا موقع پر تفصیلی معائنہ کیا گیاجس کوانسانی استعمال کے لیے مضر قرار پایا گیا،بدبودار بے رنگ گوشت کو ٹوٹے فریزر میں سٹور کیا گیا تھا،انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں، سٹور کیے گئے گوشت پر ٹیگنگ عدم موجود پائی گئی جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، بیکری یونٹس کے بیکنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، سگریٹ کی باقیات موجود تھی۔ معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے قوانین پر عملدر آمد ضروری ہے۔