ریٹ لسٹ چھپانے پر5ہزار سٹور مالکان کوجرمانے

تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار 918 مقامات پر چھاپے ، 2 کروڑ 94 لاکھ 18 ہزار جرمانہ 
لاہور (کرائم رپورٹر) دو ہفتوں کے دوران ان مجسٹریٹس نے صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار 918 مقامات پر چھاپے مارے۔ ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر 5,395 سٹور مالکان اور دکانداروں کو بھاری جرمانے، وارننگ اور سخت ترین تنبیہ جاری کی گئی۔ اوور چارجنگ کے مرتکب 50,283 افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 94 لاکھ 18 ہزار (29,418,000) روپے سے زائد کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔