23 کیخلاف مقدمات ،158افراد گرفتار اشیا مہنگی فروخت نہیں ہونے دینگے :ترجما ن
لاہور (خصوصی رپورٹ) 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 3 ہزار 417 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 12 ہزار 580 گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 158 افراد گرفتار جبکہ 23 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے، آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 902 افراد کو جرمانہ، 5 گرفتار جبکہ 2 کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا، چکن و میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران1186 افراد کو جرمانے عائد، 19 گرفتار جبکہ4 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 520 افراد کو جرمانہ، 27 گرفتار جبکہ 3 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے، علاوہ ازیں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 673 افراد کو جرمانے عائد جبکہ 21 گرفتار کرائے گئے، ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔