اچھرہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 60 سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار اور اچھرہ کے علاقوں میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق شالیمار میں باغبان پورہ میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ جبکہ اچھرہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 60 سالہ نامعلوم شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔