ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 187/9-Lمیں رہنے والا نامعلوم 72سالہ شخص کی لاش بر آمدہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردی، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔