40سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) موروالا چوک سے ایک نامعلوم 40سالہ باریش شخص کی لاش بر آمدہوئی ہے جو بظاہر نشئی لگتاہے ، سٹی پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ،بعدازاں لاش کو لاوارث قرار دیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردیا گیا، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔