پاکستان پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبے کے چار حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق، پارٹی پی پی 98، این اے 143، این اے 175 اور این اے 185 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار اتارے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ہی چار حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نے 2024 کے عام انتخابات میں امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی، جس کے تحت ان حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے تھے۔پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ چاروں حلقوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اور جلد ہی پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔