پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان

پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے ہدایت کی ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین کے خاندان کے افراد کو امیدوار کے طور پر ٹکٹ دیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی ترجیح سب سے پہلے اراکین کی بیویوں کو دی جائے گی۔ اگر اہل خانہ ٹکٹ لینے میں دلچسپی نہ رکھیں تو اراکین کی جانب سے نامزد کردہ شخص کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ بصورت دیگر پولیٹیکل کمیٹی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔پولِٹیکل کمیٹی تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کرے گی اور بانی تحریک انصاف کو بھجوائے گی، جن کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق یہ حکمت عملی پی ٹی آئی کے لیے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے اور نااہل اراکین کی نشستوں پر کنٹرول یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔