نواز شریف کا ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ، امیدواروں سے درخواستیں طلب

نواز شریف کا ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ، امیدواروں سے درخواستیں طلب

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑے گی۔

امیدواروں سے درخواستیں طلب
نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کرائیں۔
سیاسی سرگرمیوں میں تیزی
اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو مزید تیز کر دیا ہے اور تنظیمی سطح پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔