ملزم غوث کی فائرنگ سے فاخر موقع پر چل بسا تھا،طاہر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا
زخمی اظہر کی حالت تشویشناک ملزم غلام غوث کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے
گجرات(یواین پی)گجرات میں کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر گولیاں چل گئیں،ایک ٹیم کا کپتان اپنے بھائی سمیت قتل کردیا گیا جبکہ ان کے ماموں شدید زخمی ہوگئے۔ گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر ملزم غلام غوث نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔مقتولین کی شناخت فاخر اور طاہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ماموں اظہر کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ نواحی علاقے میں پیش آیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم غلام غوث نے اوور نہ دینے پر فائرنگ کی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔