کھلاڑی کی اچانک موت پر ٹورنامنٹ منسوخ ،ویڈیو وائرل،پوراشہر سوگوار
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں 255ای بی میں فٹبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کھلاڑی چل بسا، اسد گوجر گرا ئونڈ میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نیچے جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا کھلاڑی کی اچانک موت پر آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا۔اسد گوجر کی اچانک موت کے وقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے سے پورا شہر سوگوار ہو گیا۔