پھل فروشوں کے تشدد سے زخمی دوسرا بھائی بھی چل بسا

 کوٹ رادھا کشن کے رہائشی بھائی واجد ، راشد دودھ کا کاروبار کرتے تھے 
30روپے کے جھگڑے پر پھل فروشوں نے تشدد کیا، ایک ملزم گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)دو روز قبل رائے ونڈ کے علاقے میں پھلوں کے ریٹ پر دو بھائیوں اور پھل فروشوں کے درمیان 30 روپے پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ،جھگڑے میں تشدد سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی راشد بھی جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق دو روز قبل پھل کی خریداری کے دوران ریٹ پر جھگڑا ہوا تھاپھل فروش نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے واجد اور راشد پر تشدد کیا تھا۔متاثرہ شخص واجد پہلے ہی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا دونوں بھائیوں کا دودھ کا کاروبار تھا اور کوٹ رادھا کشن کے رہائشی تھیدونوں بھائی لاہور سے گھر جارہے تھے کے راستے میں پھلوں کے ریٹ پر پھل فروشوں سے جھگڑا ہواواقعہ کا مقدمہ مقتولین کے والد کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج ہیایک ملزم تیمور کو گرفتار کرکے دوسرے ملزم اویس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے