تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک خفیہ اور خطرناک کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں ایران نے اسرائیل سے منسلک صیہونی ایجنٹس قرار دیا ہے۔ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جو مشرقی ایران میں انتہائی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایران کی انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے کی گئی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران دو انٹیلیجنس اہلکار اور ایک پولیس افسر زخمی ہو گئے۔