کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل: "را" کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

اوٹاوا(آئی این پی )سفاک مودی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام میں مصروف ہے، تاہم بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے را کے مجرمانہ نیٹ ورکس نے ایک اور وار کردیا ہے۔بین الاقوامی کمپنی کینم انٹرنیشنل کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی  را کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس حملے میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملہ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را ،علیحدگی پسند سکھوں کو قتل کرنے  کیلئے  باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کی اس گھنانی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے