مظفرآباد (آن لائن) آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے راولا کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے بتایا گرفتار ملزم جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، حساس مقامات کی ریکی کرتا اور ویڈیوز بنا کر معلومات فراہم کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر کارروائی کے باعث دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک مکمل نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔