آسٹریلیا فائرنگ کیس میں دہشت گرد نیٹ ورک کا خدشہ ختم

 دونوں افراد نے انفرادی طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کی:آسٹریلوی پولیس 
سڈنی (آئی این پی )آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث باپ بیٹا نے اکیلے کارروائی کی تھی اور ان کا کسی بڑے دہشت گرد نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔یہ واقعہ 14 دسمبر کو ایک یہودی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا تھا، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم اور ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم نے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔آسٹریلوی فیڈرل پولیس کمشنر کرسی بیریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات میں اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ملزمان کو کسی تنظیم نے ہدایات دی ہوں یا وہ کسی دہشت گرد سیل کا حصہ ہوں۔ ان کے مطابق دونوں افراد نے انفرادی طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کی