گلاسگو اور برمنگھم میں چھاپے، اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط
گلاسگو(آئی این پی )یورپ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی جریدے کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے الزامات پر افغان شہری کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد گلاسگو اور برمنگھم میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے متعدد اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کئے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افغان شہری اس نیٹ ورک کا اہم کردار ہے جو آئرلینڈ سے برطانیہ تک مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث رہا ہے