امریکا میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

واشنگٹن (آن لائن) مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بْنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔امریکی شہر فریمانٹ کے گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گوردوارے کا الزام ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکا میں بڑھاوا دے رہی ہے اور بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے مودی سرکار کی حمایت میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ فریمانٹ گوردوارے نے مطالبہ کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔