11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب

اسلام آباد (آئی این پی )گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 29 اگست کو طلب کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق این ایف سی اجلاس میں قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولہ طے   کیا جائیگا۔مرکزی حکومت مالیاتی اعداد و شمار صوبوں کے سامنے رکھے گی، وزارتی کمیٹی اگلے این ایف سی ایوارڈ کیلئے حکمت عملی وضع کر چکی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشت گردی کیلئے اخراجات صوبوں کو بتائے گی