11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے 8کمیٹیاں اور ورکنگ گروپس قائم

 اسلام آباد(آئی این پی ) گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے  حکومت نے 8 اہم کمیٹیاں قائم کر دیں۔ ذرائع  کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کو 11 ویں این ایف سی ایوارڈ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وفاقی حکومت نے 8  کمیٹیاں قائم کرنے کے ساتھ مختلف امور پر ورکنگ گروپس تشکیل بھی دے دئیے ہیں۔ذرائع   کے مطابق  صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشاتکیلئے  ایک ورکنگ گروپس تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی پنجاب کے وزیر خزانہ کریں گے جب کہ مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے تناسب پر تشکیل دئیے گئے ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جب کہ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بہتر بنانے کے لئے ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے