5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے:رضا ربانی

 وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے:سابق چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(آئی این پی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے رہنما میاں رضا ربانی نے سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت کردی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009 میں دستخط ہوئے، 2010 میں نافذ ہوا، 15 سال گزر چکے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے، وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے